کوہیر منڈل میں 65 گنیش مورتیوں کی ایستادگی

کوہیر 18 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوہیر منڈل سب انسپکٹر پولیس مسٹر چندرشیکھر نے اپنے صحافتی بیان میں بتایا کہ کوہیر منڈل میں چھوٹی بڑی تقریباً 65 گنیش مورتیاں بٹھائی گئی ہیں۔ انھوں نے کہاکہ گنیش کے منڈپوں میں ڈی جے ساؤنڈ سسٹم کی ہرگز اجازت نہیں رہے گی اور رات 11 بجے کے بعد منڈپوں میں شوروغل کے ساتھ ساؤنڈ کی اجازت نہیں رہے گی۔ کوہیر منڈل میں حساس مقامات پر پولیس کا وسیع تر بندوبست کیا گیا ہے۔