کوہیر منڈل میںمقامی ادارہ جات کے انتخابات 14 مئی کو مقرر

شدید دھوپ کے باوجود تمام سیاسی جماعتوں کی مہم میں شدت

کوہیر۔ 9 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوہیر منڈل میں آخری اور تیسرے مرحلے کے مقامی ادارہ جات کے انتخابات 14 مئی کو مقرر ہیں جس کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے مہم میں شدت پیدا ہوگئی۔ دوسری جانب سے تیز دھوپ نے سب کی کمر توڑ رہی ہے۔ کوہیر منڈل میں جملہ 16 ایم پی ٹی سی کیلئے53 امیدوار اور ایک زیڈ پی ٹی سی کیلئے 7 امیدوار میدان میں ہیں جن کیلئے 41,628 ووٹرس ووٹ ڈالے جائیں گے۔ 53 ایم پی ٹی سیز کے امیدواروں میں 14 مسلم امیدوار ہیں۔ کوہیر وارڈ نمبر 1 میں ٹی آر ایس سے عابد طلعت سابق سرپنچ کوہیر، بیگم بی ایم آئی ایم، کانگریس سے میگل اور ایک آزاد امیدوار مقابلہ میں ہے۔ 2 نمبر وارڈ، کوثر حنان ٹی آر ایس ، نجم النساء ایم آئی ایم، صغریٰ بیگم منظور کانگریس اور ایک غیرمسلم آزاد امیدوار موجود ہے۔ 3 تیسرے وارڈ میں محمد فیروز بھنڈاری ٹی آر ایس محمد شاکر علی کانگریس، محمد معین الدین ایم آئی ایم، محمد عبدالرحیم آزاد امیدوار کی حیثیت سے مقابلہ میں موجود ہے۔ 4 نمبر وارڈ میں شملہ رتنم ٹی آر ایس، کانگریس سے بھگیا اماں، شریفہ بی ایم آئی ایم مقابلہ کررہے ہیں اور اس طرح موضع دگوال میں محمد علیم الدین کانگریس، بکا ریڈی ٹی آر ایس، موضع کویلی میں محمد سمیع الدین کانگریس، سنگاریڈی ٹی آر ایس قائد مدمقابل ہیں اور موضع مدری میں جملہ 8 امیدوار انتخابی میدان میں محمد عارف پٹیل آزاد امیدوار کی حیثیت سے مقابلہ کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ کوہیر منڈل صدرنشین کی نشست ایس سی جنرل کیلئے مختص کردی گئی۔ کانگریس زیڈ پی ٹی سی امیدوار رام داس موضع دگوال، ٹی آر ایس امیدوار ایم آنند کے درمیان سخت مقابلہ درپیش ہے۔ زیڈ پی ٹی سی کی نشست بھی ایس سی جنرل کیلئے محفوظ ہے۔