کوہیر۔/2مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صدر مدرس میناریٹی اقامتی اسکول برائے طالبات عالیہ فریدہ کی اطلاع کے بموجب سال 2018-19 کے لئے آن لائن داخلوں کا آغاز 19 مارچ تا 25 اپریل تک جاری رہا جس میں 325 درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔ اقامتی اسکول میں جملہ 70 نشستیں ہیں جن کے لئے قرعہ اندازی کی جائے گی جس کا داخلوں کے وقت ہی اعلان کیا گیا تھا کہ طلباء کی تعداد زیادہ ہوتی ہو تو قرعہ اندازی کی جائے گی۔ آج صبح 3 مئی کو اقامتی اسکول کوہیر محلہ باہر واڑی میں قرعہ اندازی کی جائے گی۔ درخواست گذاروں سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت پر شرکت کریں۔