لندن۔ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کو آج دوہری خوشی کا موقع ملا جیسا کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی اور سمرتی مندنا کو ’’ویزڈن کرکٹر آف دی ایئر ‘‘کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے منعقدہ سالانہ ایوارڈس میں بھی کوہلی اور مندنا نے سرفہرست ایوارڈس جیتے تھے اور اب ویزڈن کرکٹر کے ایوارڈس بھی انہیں کو حاصل ہوئے ہیں۔ ویراٹ کوہلی کو ویزڈن کی جانب سے سال کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا اور یہ متواتر تیسری مرتبہ ان کو اعزاز حاصل ہوا ہے۔ کوہلی واحد ہندوستانی ہے جنہوں نے یہ ایوارڈ تین مرتبہ حاصل کیا ہے جبکہ ڈان براڈمین کو 10 مرتبہ اور جیک ہابس کو 8 مرتبہ اس اعزاز سے نوازا گیا۔