پرتھ ۔ یکم مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا کے سابق کپتان کم ہیوگس مہیندر سنگھ دھونی کی قیادت سے زیادہ متاثر نہیں ہیں اور ان کا احساس ہے کہ ویراٹ کوہلی کو نہ صرف ٹسٹوں میں بلکہ تمام فارمٹس ( ونڈے اور ٹی ٹوئنٹی ) میں بھی ٹیم کا کپتان بنایا جانا چاہئے جس سے قیادت با مقصد ہوجائیگی ۔ ہیوگس نے ایک انٹورویو میں کہا کہ وہ بحیثیت کھلاڑی دھونی کو پسند کرتے ہیں تاہم کچھ فارمٹس میں خاص طور پر ٹسٹوں میں وہ کھیل پر گرفت نہیں رکھ پاتے ۔ وہ بہت خوش ہیں کہ ویراٹ کوہلی کو ٹسٹ کپتان بنایا جا رہا ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ کوہلی کو ایک طویل عرصہ تک ہندوستان کی قیادت کرنی چاہئے ۔ وہ ہندوستانی قیادت کو ایک سمت اور مقصد دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوہلی کی بیٹنگ پر ان کی حالیہ ایام میں جو توجہ مبذول ہوئی ہے وہ ٹسٹ میچس اور حالیہ ورلڈ کپ میچس میں وکٹوں کے درمیان دوڑ ہے ۔ یہ ہوسکتا ہے کہ چھوٹی چیز ہو لیکن کسی مقصد کی جلدی کا ایک کپتان نے اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال جو ہندوستانی ٹیم آسٹریلیا میں ورلڈ کپ کھیل رہی ہے وہ سابق میں آسٹریلیا کے دورے کرنے والی ہندوستانی ٹیم سے بہتر ہے ۔ اور اس کی اصل وجہ کوہلی ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے اس بار پر بھی عدم مسرت کا اظہار کیا کہ کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ ہند کے موقع پر واکا میں ٹسٹ میچ منعقد نہیں کیا جہاں ہندوستانی ٹیم کا تیز اور اچھال لیتی ہوئی گیندوں پر امتحان ہوسکتا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ حیرت انگیز رہا ہے ۔