کوہلی کو آرام،خلیل ہندوستانی ٹیم میں شامل

ممبئی ۔یکم ستمبر(سیاست ڈاٹ کام )ایشیا کپ 2018 کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کردہ گیا ہے اور توقع کے مطابق کپتان ویراٹ کوہلی کو آرام دینے کی غرض سے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا اور انکی جگہ جارحانہ اوپنر روہت شرما کو قیادت سونپی گئی ہے جبکہ انکے ساتھی اوپنر شکھر دھون کا انکا نائب بنایا گیاہے۔15 تا 28 ستبمر متحدہ عرب امارات میں ونڈے کی طرز پر کھیلے جانے والے ٹورنمنٹ کیلئے معلنہ 16 رکنی ٹیم میں راجستھان کے بائیں ہاتھ کے 20 سالہ فاسٹ بولر خلیل خورشید احمدنیا چہرہ ہے کیونکہ سیلکٹروں نے ورلڈ کپ کے پیش نظر ہندوستانی بولنگ شعبہ میں بائیں ہاتھ فاسٹ بولر سے فائدہ اٹھانے کیلئے احمد کوموقع دیا ہے۔خلیل کو فرسٹ کلاس میں صرف 2 مقابلوں کا ہی تجربہ ہے تاہم انڈیا اے اور ٹوئنٹی 20 میں انہیں کچھ تجربہ حاصل ہے۔علاوہ ازیں انہوں نے حالیہ دورۂ انگلینڈ کے موقع پر انڈیا اے ٹیم کی کامیاب نمائندگی کی ہے۔بنگلورمیں منعقدہ 4 رخی سیریز میں بھی خلیل کے مظاہرے متاثر کن رہے۔خلیل کے انتخاب کے ضمن میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیر مین آف سیلکٹر ایم ایس کے پرساد نے کہا کہ خلیل نے محدود اوورس کے گزشتہ 9 مقابلوں میں 15 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ ٹی 20 میں 4/12 انکا بہترین مظاہرہ ہے اور سب سے اچھی بات یہ رہی کہ کوئی ایسا مقابلہ نہیں گزرا جس میں خلیل نے وکٹ حاصل نہ کی ہو۔جون اور جولائی میں انگلینڈ کے دورہ پر بھی ان کے مظاہرے متاثر کن رہے۔دیگر کھلاڑیوں میں مہندر سنگھ دوھونی کے ہمراہ دنیش کارتک کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔بھوننشورکمار صحت یابی کے بعد ٹیم میں واپں ہوئے ہیں۔