نئی دہلی۔3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی دنیا بھر میں اپنی بہترین بیٹنگ کے ساتھ ساتھ بطور عمدہ فیلڈر بھی جانے جاتے ہیں اور 2017ء میں کوہلی نے کئی بیٹنگ ریکارڈز تو اپنے نام کئے لیکن اگر ان کی فیلڈنگ کی بات کی جائے تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ شاید یہ سال ان کیلئے زیادہ اچھا ثابت نہیں ہوا۔2017ء میںکوہلی نے ٹسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز چھوڑنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے ،حیران کن بات یہ ہے کہ کوہلی کپتان ہونے کے باوجود عمومی طور پر سلپ میں فیلڈنگ کرتے نظر آتے ہیں جبکہ سلپ فیلڈنگ کو ایک مخصوص فیلڈنگ مقام سمجھا جاتا ہے اور اس کیلئے ٹیم میں کچھ مخصوص کھلاڑی ہی مختص کئے جاتے ہیں۔