کوہلی سب سے زیادہ کنجوس کرکٹر:یوراج سنگھ

نئی دہلی۔14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)آل راؤنڈر یوراج سنگھ نے ساتھی کھلاڑی اور ٹسٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا راز فاش کردیا اور کہا کہ ٹسٹ کپتان چند امیر ترین کرکٹرز میں سے ایک لیکن سب سے زیادہ کنجوس بھی ہیں۔ یوراج سنگھ نے مزید کہا کہ وہ جب بھی کوہلی کے ساتھ کہیں باہر جاتے ہیں تو بلوں کی ادائیگی ان کو ہی کرنی پڑتی ہے جبکہ کوہلی کو مجبور کرنا پڑتا ہے تب کہیں وہ کوئی بل ادا کرتے ہیں۔یوراج نے مزید کہا کہ آشیش نہرا بھی اسی طرح بہت بڑے کنجوس ہیں جنہوں نے  شادی کرنے کے بعد ہی یہ کہنا شروع کردیاکہ وہ پیسے خرچ کرنے کا متحمل نہیں ہو سکتا کیونکہ ان کے بیوی بچے بھی ہیں۔