کوہلی دنیا کا بہترین بیٹسمن بہت غیرمعمولی ، گواسکر کا تاثر

نئی دہلی ، 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ویراٹ کوہلی کی طاقت سے بھرپور اننگز پر جس نے ہندوستان کو ورلڈ ٹوئنٹی 20 سیمی فائنلس میں پہنچایا، فرطِ مسرت سے سرشار سابق کپتان سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ جارح رائٹ ہینڈر کو موجودہ طور پر دنیا کا بہترین بیٹسمن اور ’’بہت غیرمعمولی‘‘ قرار دیا ہے۔ گواسکر نے این ڈی ٹی وی کو بتایا کہ فی الحال انھیں دنیا کا بہترین لمیٹیڈ اوورز بیٹسمن کہنا پڑے گا۔ اس تعلق سے کوئی شبہ نہیں۔ اس میں ذرا سا شائبہ تک نہیں کیونکہ وہ عمدگی سے بہت آگے پہنچ گئے ہیں۔ وہ کچھ خاص ہیں۔ ’’میرے سر پر جو کچھ بھی بال رہ گئے ہیں، نوجوان ماہر کے کھیل کا بغور مشاہدہ کرنے پر کھڑے ہوچلے تھے۔ یہ تو بس ذہن کو ماؤف کردینے والا مظاہرہ ہوا ہے۔‘‘