راجکوٹ، 5 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی جس کسی میچ میں بھی اترتے ہیں ان کے نام کوئی نہ کوئی ریکارڈ درج ہونا بھی لازمی ہو گیا ہے ، اسی ترتیب کو برقرار رکھتے ہوئے انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سب سے تیز 24 سنچری بنانے کے ریکارڈ میں سر ڈان بریڈمین کے بعد دوسرے بیٹسمین بنے ہیں ۔ ہندوستان اور ویسٹ انڈیز پہلے کرکٹ ٹسٹ کے دوسرے دن ہندوستان کی پہلی اننگز میں انہوں نے لنچ سے پہلے اپنے 100 رن پورے کر لئے ۔ ایشیا کپ میں آرام کے بعد پوری توانائی کے ساتھ ہندوستانی ٹیم میں واپس آئے کوہلی نے اپنے کیریئر کے 72 ویں ٹسٹ کی 123 ویں اننگز میں یہ کامیابی درج کی۔