کوہلی اوراینڈرسن ٹسٹ میں پہلے مقام پر فائز

دبئی۔20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) آئی سی سی نے نئی ٹسٹ درجہ بندی جاری کردی ہے، جس میں پہلے مقام پر جیمز اینڈرسن بدستور پہلے اور پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس تیسرا مقام برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن ٹسٹ کے بہترین بولر ہیں، دوسرے نمبر پر جنوبی افریقہ کے ربادا ہیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف اچھی بولنگ کے بعد یاسر شاہ کی دو درجے ترقی ہوئی ہے، وہ 19 ویں مقام پر آگئے ہیں۔ کیوی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے والے اعجاز پیٹل کو 63 واں نمبر ملا ہے۔ نیوزی لینڈ سے شکست کے باوجود پاکستانی ٹیم کی ابھی تک 7 واں مقام برقرار ہے۔ 19 نومبر تک کھیلے گئے میچز کے مطابق عالمی درجہ بندی میں ہندوستان نے بدستور پہلے مقام پرفائز ہے۔ جنوبی افریقہ کا دوسرا مقام ہے، انگلینڈ کا تیسرا نمبر ہے، نیوزی لینڈ چوتھے، آسٹریلیا کا درجہ بندی میں پانچواں نمبر ہے۔ سری لنکا 6، ویسٹ انڈیز 8، بنگلہ دیش 9 اور زمبابوے کی 10 واں مقام ہے۔ بیٹسمینوں میں ویراٹ کوہلی کی بادشاہت قائم ہے۔ اسٹیو اسمتھ کا دوسرا نمبر ہے۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا تیسرا مقام برقرار ہے۔ آل راونڈر میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلے نمبر پر ہیں۔