ملبورن ۔ 29 ؍ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان ویراٹ کوہلی اور آسٹریلیائی فاسٹ بولر مچل جانس کے درمیان لفظی جھڑپ دوسرے دن بھی جاری رہی ۔ جیسا کہ جانسن جب آوٹ ہو کر پویلین کی سمت لوٹ رہے تھے تو کوہلی نے انہیں کچھ کہا ۔ یہ واقعہ آسٹریلیائی ٹیم کی دوسری اننگز کے 68 ویں آوور میں پیش آیا جب محمد سمیع نے جانسن کو اجنکیا رہانے کے ہاتھوں کیچ آوٹ کروایا تھا ۔ جانسن جب آوٹ ہو کر پویلین کی طرف لوٹ رہے تو کوہلی نے کچھ کہا تو جانسن نے اس کا جواب دیا جو یہ سمجھ نہیں آیا کہ جانسن نے کوہلی کو جواب دیا یا امپائر سے شکایت کی ۔