آکلینڈ ۔ 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کے سابق کپتان مارٹن کرو نے ہندوستانی نوجوان بیٹسمین ویراٹ کوہلی کی غیرمعمولی ستائش کرتے ہوئے انہیں ٹیم کے سابق عظیم کھلاڑی اور بھارت رتن سچن تنڈولکر کے علاوہ سابق کپتان راہول ڈراویڈ اور جارحانہ اوپنر ویریندر سہواگ کا امتزاج قرار دیا ہے۔ مارٹن نے مزید کہاکہ کوہلی فی الحال ہندوستانی ٹیم کے کلیدی کھلاڑی بن چکے ہیںجیسا کہ وہ تیزی کے ساتھ شاگرد سے استاد بن چکے ہیں۔
جنوبی افریقہ کابگ تھری کے حق میں ووٹ دینے پر غور
جوہانسبرگ۔ 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ نے بگ تھری کی مخالفت سے دستبردار ہونے پر غور شروع کر دیا، ہندوسان نے کرکٹ ساؤتھ افریقہ کو سیریز کھیلنے اور اختلافات ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہندوسان نے جنوبی افریقہ کو بھی بہتر پیش کش کی ہے۔ جنوبی افریقہ نے موقف بدلنے پر غور شروع کردیا۔ جنوبی افریقی اخبار کے مطابق بی سی سی آئی نے ہندوستانی ٹیم کو جنوبی افریقہ بھیجنے کی پیشکش کی ہے، جبکہ یہ بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ کرکٹ ساؤتھ افریقہ کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگٹ سے اختلافات کا باب بند کر دیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق کرکٹ ساؤتھ افریقہ بگ تھری کی مخالفت سے دستبردار ہونے پر غور کر رہا ہے، ممکن ہے کہ آئی سی سی کے آئندہ اجلاس میں جنوبی افریقا بگ تھری کے حق میں ووٹ دے گا۔