کوہلی،ٹوئنٹی 20 میں سب سے تیز

رفتار ہزار رنز بنانے والے بیٹسمین
دھرم شالہ۔ 4اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ویراٹ کوہلی دھرم شالہ میں جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں اپنا 28 واں رن بناتے ہوئے سب سے تیز ایک ہزار رنز مکمل کرنے والے 20 ویں کھلاڑی بن گئے۔
جنوبی کوریا میں
6 ویں ورلڈ ملٹری گیمس کا آغاز
سیئول ۔ 4 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا میں چھٹے ورلڈ ملٹری گیمس کا آغاز ہوگیا ہے۔اس موقع پر شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جنوبی کوریا کے شہر Mungyeong میں فوجیوں کے چھٹے عالمی کھیلوں کے مقابلوں کا آغاز رنگا رنگ تقریب سے ہوا جس میں مختلف فنکاروں نے زبردست مظاہرہ پیش کیا۔ ورلڈ ملٹری گیمس میں 105 ملکوں کے 8 ہزار فوجی ایتھلیٹ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے اور بہترین پرفارمنس پر انہیں سونے، چاندی اور کانسے کے تمغوں سے نوازا جائے گا۔یہ مقابلے 10 روز تک جاری رہیں گے۔