کوکٹ پلی و گھٹکیسر میں دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /3 مارچ ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ کوکٹ پلی اور گھٹکیسر میں دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ ایک نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر اور دوسرے نے خرابی صحت سے تنگ آکر انتہائی اقدام کرلیا ۔ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس کے مطابق 28 سالہ شیوا کمار جو مزدور تھا حیدر نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص شدید مالی پریشانیوںکا شکار تھا ۔ جس نے کل دن میں خودسوزی کرلی ۔ اور رات دیر گئے علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ گھٹکیسر پولیس کے مطابق 40 سالہ راجیشور جو پیشہ سے لیبر تھا ۔ مغل نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ 3 ماہ قبل یہ شخص پہاڑ کے اوپر سے گرکر شدید زخمی ہوگیا تھا اور اس وقت سے اس کی صحت خراب تھی جس سے وہ دلبرداشتہ ہوگیا تھا اور اس نے کل رات انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں ۔