حیدرآباد /31 اگست ( سیاست نیوز ) کوکٹ پلی پولیس نے مقامی نالے سے ایک شخص کی نعش کو برآمد کرلیا ہے ۔ جس کی شناخت پولیس نے شفیق کی حیثیت سے کرلی ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ شفیق کی عمر تقریباً 30 سال ہے جو پیشہ سے کار ڈرائیور بتایا گیا ہے ۔ جو صنعت نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ ایک اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے نعش کو منتقل کردیا ۔ تاہم شفیق کی موت کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔