حیدرآباد۔/4جنوری، ( سیاست نیوز) کوکٹ پلی کے علاقہ نظام پیٹ میں عاشق کی دھوکہ دہی کا شکار ایک لڑکی نے خودکشی کرلی جو پیشہ سے سافٹ ویر ملازم بتائی گئی ہے۔ کے پی ایچ بی پولیس کے مطابق 26سالہ سواتی جو نظام پیٹ کے ساکن کرشنا موہن کی بیٹی تھی ایک لڑکا جسکا نام راجو بتایا گیا ہے اس سے محبت کرتی تھی۔راجو اور سواتی نے شادی کرنے کا ارادہ کرلیا تھا
تاہم راجو کے والدین نے اس رشتہ سے انکار کردیا۔ جس کے کچھ دن بعد کل سواتی نے راجو سے ملاقات کی اور شادی کے وعدہ کو پورا کرنے کی خواہش کی جس پر راجو نے سواتی سے صاف طور پر انکار کردیا کہ وہ اس سے شادی کرنا نہیں چاہتا تھا۔ اپنے عاشق کی بے وفائی اور دل شکنی سے دلبرداشتہ سواتی نے آج صبح اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔