حیدرآباد 14 مارچ ( سیاست نیوز ) کوکٹ پلی کے علاقہ میں ایک سکیوریٹی گارڈ کی مشتبہ حالت میں موت واقع ہوگئی ۔ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس کے مطابق 44 سالہ وینکٹ ریڈی جو پرشانت نگر علاقہ کا ساکن تھا۔ پیشہ سے سکیوریٹی گارڈ بتایا گیا ہے۔ وہ کل رات کام پر آیا تھا اور آج مشتبہ طور پر مردہ دستیاب ہوا۔ پولیس کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ نے مقدمہ کرلیا ہے ۔