کوکٹ پلی میں حادثہ ‘ ایک خاندان کے 3 افراد ہلاک

حیدرآباد ۔ /2 جولائی (سیاست نیوز) کوکٹ پلی میں پیش آئے ایک المناک سڑک حادثہ میں تیز رفتار لاری کی ٹکر سے ایک خاندان کے تین افراد برسرموقع ہلاک ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 45 سالہ نرسمہا راؤ اپنی بیوی 35 سالہ للیتا اور 15 سالہ بیٹی سریشا کے ہمراہ اپنی موٹر سائیکل پر بی ایچ ای ایل سے بلکلم پیٹ جارہے تھے کہ تیز رفتار لاری نے ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں وہ حادثہ کا شکار ہوگئے اور برسرموقع ہلاک ہوگئے ۔ اس حادثہ کے بعد کوکٹ پلی پولیس نے جائے حادثہ پر پہونچ مہلوکین کے نعشوں کو گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ خاطی لاری ڈرائیور نے حادثہ کے فوری بعد لاری چھوڑ کر وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ کوکٹ پلی پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے لاری ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے ۔