کوکٹ پلی میں ایک شخص کی خودکشی

حیدرآباد۔/16اگسٹ،( سیاست نیوز) کوکٹ پلی کے علاقہ میں ایک شخص نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ 27سالہ کے بالیا جو کتہ پیٹ کا ساکن تھا اس کی چھ ماہ قبل شادی ہوئی تھی پولیس ذرائع کے مطابق شادی کے کچھ عرصہ بعد سے بالیا پریشان رہنے لگا تھا۔ جس نے آج صبح انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔