حیدرآباد ۔ /30 ڈسمبر (سیاست نیوز) گچی باؤلی پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک قتل کی واردات میں نامعلوم شخص کا بہیمانہ طور پر قتل کردیا ۔ پولیس کے بموجب آؤٹر رنگ روڈ کوکا پیٹ روڈ پر ایک نامعلوم شخص کی نعش دستیاب ہوئی جس کے جسم پر کئی ضربات پائے گئے اور اس کے سر پر وزنی پتھر ڈالکر قتل کردیا گیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ اس کے جسم پر تامل میں تحریر کردہ ایک ٹیٹو پایا گیا جس میں اس کا نام ایس لینن ہے ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ اس شخص کسی دوسرے مقام پر قتل کیا گیا ہوگا اور نعش آؤٹر رنگ روڈ پر پھینک دی گئی ۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔