پکے ہوئے چاول میں ارتعاش ‘ گولیوں کی مانند اُچھلنے کی صلاحیت ‘ تحصیلدار کا انکشاف
کوڑنگل ۔ 6 ؍ اگسٹ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) موجودہ نامساعدہ حالات ‘ صبر آزما دور اور ہوش رُبا مہنگائی کے پرآشوب ماحول میںہر طرف مارکٹ میں پلاسٹک چاول کی سربراہی کی خبریں گشت کر رہی ہیں ۔ ٹی ویز میں اور فونس میں اس قسم کے واقعات پر مبنی تصاویر ویڈیو اوائرل کی طرح عام ہوتی جا رہی ہے ۔ ایسے ماحول میں کوڑنگل کے نمائندہ موضع نندی گاؤں کلاں میں مذکورہ واقعات کی رونمائی کی وجہ سے مقامی لوگوں میں تجسس پایا جاتا ہے ۔ تفصیلات کی بموجب بعض لوگوں کے مکانات میں پکائے گئے چاول گولیوں کی طرح شکل اختیار کر جا رہے ہیں ۔ نیز انہیں نیچے ڈالنے پر اُوپر کی جانب اُچھلنے کی خاصیت پائی جاتی ہے ۔ آبادی میں اس قسم کے واقعات کی رونمائی سے عوام الناس میں سخت ناراضگی پائی جاتی ہے مذکورہ موضع میں کثیر العیال افراد خاندان رکھنے والے لوگ مسرز راملو ‘ بندیاگوڑ اور سامیا کے بشمول دیگر لوگ گذشتہ ماہ کی 25 تاریخ کو راشن شاپ سے چاول حاصل کئے بندیا گوڑ کے مکان میں حسب معمول راشن کے چاول پکائے گئے مگر ان لوگوں کا استدلال ہے کہ سابق میں سربراہ کئے جانے والے چاول کی طرح نہیں ہیں ۔گذشتہ روز سامیا اپنے ہاں موجود راشن چاول پکانے کے بعد بچوں کو کھلا رہا تھا کہ خشکہ کے دانے نیچے گرنے پر ان میں ارتعاش اور اوپر کی جانب اُچھلتے ہوئے دیکھا ۔ بعدازاں مذکورہ شخص نے پکے ہوئے چاول کا نوالہ بنا کر پتھر پریکر کر مشاہدہ کیا بنایا ہوا نوالہ گیند کی مانند اچھل گیا ۔ مزید دیکھا کہ نوالہ پھوٹ بھی نہیں رہا ہے ۔ راشن چاول پکائے ہوئے مزید دو مکانات میں خشکہ کا مشاہدہ کرنے پر مذکورہ صورتحال پائی گئی ۔ لہذا راشن چاول کی آمیزش کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ تحصیلدار کوڑنگل مسٹر وینکٹیش نے ریونیو انسپکٹر آنند کو موقع پر روانہ کرتے ہوئے حالات سے آگاہی کے بعد ضلع کلکٹر کو تفصیلی روئیداد سے آگاہ کرنے کا انکشاف کیا ۔