کوڑنگل میں مدرٹریسا کی یوم پیدائش تقریب کا انعقاد

کوڑنگل۔29اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کرشناوینی اسکول میں بھارت رتن سینٹ مدر ٹریسا کی یوم پیدائش تقریب کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا ۔ اسکول پرنسپل مسٹر مقصود علی نے صدارت کی ۔ موصوف نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مدرٹریسا نے انسانیت کی خدمت کا ریکارڈ قائم کرتیہ وئے ساری دنیا کیلئے ایک مثال قائم کی ہے ۔ انہوں نے انسانیت کی خدمت کیلئے ہرقسم کے عیش و آرام قائم کرتیہ وئے ساری دنیا کیلئے ایک مثال قائم کی ہے ۔ 19سال کی عمر میں ہی انہوں نے ہندوتان کو اپنا وطن بنالیا اوریہاں جذامیوں‘ بیماریوں اور بے سہارا لوگوں کو سہارا دیا اوران کے علاج اور ہائش کے انتظامات کئے ۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے انسانیت کی خدمت کیلئے آگے آنا چاہیئے ۔ پرنسپل موصوف نے مدر ٹریسا کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ مدر ٹریسا انسانیت کی خدمت کے شعبہ میں ایک مثال کی حیثیت رکھتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دکھی دلوں کی خدمت اور زحموں پر پھایا رکھنا ہی انسانیت کا طرہ امتیام ہے ۔ قبل ازیں مدر ٹریسا کی تصویر پر بڑے پیمانے پر پھول مالائیں پیش کی گئی۔ اس موقع پر مدرسہ کے قرب و جوار میں قیام پذیر غریب لوگوں میں پھل اور ڈبل روٹی وغیرہ کی تقسیم عمل میں آئی ۔ اسکول کے اساتذہ مسرز بھرت کمار و روی وغیرہ نے انتظامات میں کافی دلچسپی لی ۔ تقریب میں دیگر اساتذہ و طلباء کی کثیر تعداد شریک تھی ۔