کوڑنگل میں جلوس پرچم و محفل نیاز شریف حضرت غوث اعظم ؒ کا انعقاد

کوڑنگل۔/22فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میلاد کمیٹی کوڑنگل کے زیر اہتمام گزشتہ روز بعد نماز جمعہ جامع مسجد سے مولانا محمد عبدالمنان رہبر وجودی چشتی القادری کی زیر سرپرستی جلوس پرچم پیران پیر حضرت غوث اعظم دستگیر ؒ نکالا گیا۔ مولانا سید خواجہ معین اللہ شاہ قادری واعجازی خلیفہ نانا حضرت چٹگوپہ ، مولانا سید اقبال حسین شطاری القادری صوفی سید شہباز پاشاہ قادری، مولانا شیخ شفیع احمد بن جابر غازی انصار، مولوی محمد حسین گلبرگہ وغیرہ نے بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کی۔ علاوہ ازیں سید خیرات علی قادری وابستگان سلسلہ آستانہ قدیری ہلکٹہ کی معیت میں درگاہ حضرات یوسفین ؒ نامپلی حیدرآباد، بارگاہ بندہ نوازؒ گلبرگہ، آستانہ مخدوم الہی کڑپہ، درگاہ حضرت مردان علی شاہ محبوب نگر و آستانہ قدیری ہلکٹہ سے وابستہ سبز پوش فقراء سلسلہ رفاعیہ کی جماعت کے ارکان دف نوازی کے ساتھ ساتھ جاں توڑ ضربات لگاتے ہوئے جلوس کے ہمراہ تھے۔ مسرز سلطان بہاء الدین گلشن، ایم اے صابر، محمد شاکر قادری، رحمت خان، امتیاز احمد، اطہر بن مقصود، عبدالقادر منصور، محمد حسن وغیرہ نے جلوس کا استقبال کرتے ہوئے جلوس میں شامل ہوگئے۔ آبادی میں جگہ جگہ سبز پرچم لہرائے گئے تھے۔ جلوس آبادی کی اہم شاہراہوں سے گزرتا ہوا، آٹھ بجے شب چھلہ مبارک محبوب سبحانی پہنچا۔ جہاں پر محمد عبدالرحیم تاجر و سلطان محی الدین غوثن نے ایم اے محی عادل، محمد ریاست علی کی اعانت سے رسم صندل مالی انجام دی۔21فبروری بروز ہفتہ بمقام جامع مسجد بعد نماز فجر محفل نیاز شریف حضرت غوث اعظم ؒ منعقد ہوئی۔ ختم قرآن و فاتحہ خوانی کے بعد طعام عام کا اہتمام کیا گیا۔ جناب محمد مشرف حسین نے سلام پیش کیا۔ جناب حافظ محمد شیخ عادل نے دعاء کی۔