کوڑنگل۔ 6 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوڑنگل منڈل کے نمائندہ موضع راول پلی میں بیٹے کے ہاتھوں باپ کے قتل کی واردات پیش آئی۔ 68 سالہ نعیم میاں تاجر مرچی متوطن راول پلی 6 جولائی کو راول پلی کے ہفتہ وار بازار میں مرچ فروخت کرنے میں مصروف تھے کہ ان کا جواں سال 30 سالہ لڑکا عزیز نشہ کے عالم میں والد سے 200 روپئے طلب کیا۔ انکار کرنے پر چاقو سے پے در پے وار کردیا جس سے موقع پر ہی نعیم میاں کی موت واقع ہوگئی۔ اطلاع پاکر کوڑنگل پولیس نے موقع واردات پر پہنچ کر کیس درج کیا۔ مفرور لڑکے کی شدت سے تلاش جاری ہے۔