کوڑنگل ۔ 12 ۔ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھارتیہ جنتا پارٹی کی تشکیل جدید کے سلسلہ میں پارٹی صدر مسٹر بھاسکر کی زیرنگرانی خصوصی اجلاس منعقد ہوا ۔ پارٹی قائدین نے بتایا کہ بی جے پی منڈل پریسیڈنٹ کی حیثیت سے مسٹر نٹوبھاسکر کو بلا مقابلہ منتخب کیا گیا جبکہ مسرز چندرو ، نرسیا ، کراٹے سینو سکریٹری ، ڈی کشٹیا خازن اور بندیپا جنرل سکریٹری منتخب ہوئے اس موقع پر نو منتخب صدر مسٹر بھاسکر نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہر کارکن کو عوام کی بھلائی کیلئے اپنے آپ کو وقف کردینا چاہئے ۔ موصوف نے انکشاف کیا کہ 2019 کے عام انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے مقدور بھرکوشش کریں ۔ اس خصوصی اجلاس کے اہم شرکاء میں مسرز بسواراج ، روی کمار اور بندیپا وغیرہ قابل ذکر ہیں ۔