کوڑنگل میں ایس ایس سی کے شاندار نتائج

کوڑنگل /19 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرزمین کوڑنگل زمانہ قدیم سے علم و ادب میں اساسی اہمیت رکھتی ہے ۔ یہاں کے باشندے ہر شعبہ حیات میں اپنے جوہر دکھا چکے ہیں ۔ چونکہ یہاں کے لوگوں کو حصول علم سے خاص دلچسپی رہی ہے ۔ ضلع محبوب نگر سے وابستہ یہ مقام جو نظام دور حکومت میں ضلع گلبرگہ کا نمائندہ تعلقہ تھا ۔ علمی حیثیت سے یہاں کی زمین بہت ہی زرخیز رہی ہے ۔ سال حال ایس ایس سی کے حوصلہ افزاء نتائج سے عظمت رفتہ کی بحالی کے قوی امکانات پائے جاتے ہیں ۔ تفصیلات کے بموجب مہاتما جوتی راؤ پولے گروکل اسکول کے طلباء روی کمار اور سریش نے 9-5 گریڈ حاصل کرتے ہوئے منڈل ٹاپر کا اعزاز حاصل کئے ۔ اسی طرح مدرسہ فوقانیہ ذکور میں 121 طلبہ شریک امتحان رہے ۔ 87 طلباء نے 7.2 گریڈ حاصل کیا ۔ مدرسہ فوقانیہ اُناث میں 62 فیصد طالبات نے کامیابی حاصل کی ۔ شیوالیلا طالبہ نے 8.8 گریڈ حاصل کی جبکہ اردو میڈیم کی طالبہ فاطمہ کوثر 9.0 گریڈ سے امتیازی کامیابی حاصل کریت ہوئے اردو میڈیم مدارس میں سرفہرست رہی ۔ مدرسہ فوقانیہ نندی گاؤں خورد میں 77 فیصد طلباء نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے 8.7 گریڈ ، مدرسہ فوقانیہ حسن آباد میں 67 فیصد طلباء 8.0 گریڈ ، مدرسہ فوقانیہ راول پلی میں 52 فیصد طلباء 8.0 گریڈ مدرسہ فوقانیہ انگڑی رائچور میں 79 فیصد طلباء 8.8 گریڈ ، انگلش میڈیم 86 فیصد طلباء نے کامیابی حاصل کی جن میں مسٹر سریش گوڑ نے 8.7 گریڈ حاصل کیا ۔ اسی طرح کے جی وی بی میں 17 طالبات شریک امتحان رہے جن میں 11 طالبات نے کامیابی حاصل کی ۔ 8.7 گریڈ حاصل ہوا ۔ خانگی مدارس وشوا بھارتی ہائی اسکول کی طالبہ نے 9.2 گریڈ حاصل کی ۔ نوین آدرش کانونٹ پراویڈنس ہائی اسکول ، سدھارتھا ریسیڈنشیل ہائی اسکول اور شیاجی ہائی اسکول حسن آباد کے نتائج صد فیصد رہے ۔