کوڑنگلمیںجلوس پرچم حضرت پیران پیر

کوڑنگل۔/14فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میلاد کمیٹی کوڑنگل کے زیراہتمام 20فبروری بعد نماز جمعہ جامع مسجد مولانا محمد عبدالمنان رہبر وجودی چشتی القادری خطیب مسجد کی زیر سرپرستی جلوس پرچم حضرت پیران پیر ؒ نکالا جارہا ہے۔ مولانا غلام محمد سلطان احمد چشتی، مولانا شفیع احمد بن جابر غازی انصار سجادہ نشین پہاڑی شیخ، مولانا سید خواجہ معین اللہ شاہ قادری و اعجازی خلیفہ نانا حضرت چٹگوپہ، مولانا محسن پاشاہ قادری نقشبندی جنرل سکریٹری جمعیتہ المشائخ محبوب نگر، مولانا سید اقبال حسین شطاری القادری سجادہ نشین درگاہ گل قادرنگر گنگوار شریف ظہیرآباد و صوفی سید شہباز پاشاہ قادری شطاری پیداپوری نرمل والے صاحب وغیرہ مہمانان خصوصی ہوں گے۔ نیز جلوس کے ہمراہ دکن کے مختلف آستانوں سے وابستہ سبز پوش حضرات جلوس کے ہمراہ ہوں گے۔آج بعد نماز عصر بمقام جامع مسجد خطیب عیدین و امام مسجد ہذا مولانا حافظ محمد عبدالرشید کے ہاتھوں تفصیلی پروگرام پر مبنی وال پوسٹررس کی رسم اجرائی انجام پائی۔ اس موقع پر معززین مسرز محمد محمود راہی، سلطان محی الدین غوثن، محمد عبدالرحیم تاجر، محی عادل، محمد عارف، محمد معراج، غلام عمران، منصور، محمد محسن وغیرہ موجود تھے۔ جلوس آبادی کی اہم شاہراہوں سے گزرتا ہوا قریب مغرب چھلہ مبارک محبوب سبحانی واقع قدیم بس اسٹانڈ پہنچے گا۔ جہاں پر بعد نماز مغرب پرچم کی ایستادگی عمل میں آئے گی۔ 21فبروری بروز ہفتہ بمقام جامع مسجد نیاز شریف حضرت غوث اعظم ؒ کا اہتمام ہوگا۔ صلوۃ و سلام بحضور خیرالانامؐ کے بعد طعام کا اہتمام رہے گا۔ عہدیداران و اراکین میلاد کمیٹی نے شمع غوثیہ کے پروانوں سے کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی ہے۔