کوپا میں امریکہ کو شکست کولمبیا کو تیسرا مقام

گلین ڈبل (امریکہ)۔ 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) کوپا امریکہ سینئاریو میں کولمبیا نے امریکہ کو صفر کے مقابلہ ایک گول سے شکست دیتے ہوئے تیسرا مقام حاصل کرلیا۔ اے سی میلان کے اسٹرائیکر کارلوس باکا نے اس مقابلے کا واحد گول بنایا جس کے نتیجہ میں ان کی ٹیم کولمبیا کامیابی سے ہمکنار ہوگئی۔ 29 سالہ باکا نے کھیل کے 31 ویں منٹ میں میزان (امریکہ) کو بچھاڑ دیا۔ قبل ازیں سیمی فائنلس میں امریکہ کو ارجنٹائن کے ہاتھوں صفر کے مقابلے چار گول سے شکست ہوگئی تھی۔ اس ٹورنمنٹ میں کولمبیا نے امریکہ کو یہ دوسری مرتبہ شکست دی جس سے قبل افتتاحی میچ میں کولمبیا کے کھلاڑیوں نے امریکہ کو صفر کے مقابلے دو گول سے شکست دی تھی۔ امریکی فٹبال ٹیم کولمبیا کے مقابلے شکست کے بعد ٹورنمنٹ میں برقرار رہنے کی ممکنہ کوشش کی لیکن کولمبیا کے خلاف شکست کے بعد اس کے خواب چکناچور ہوگئے۔ امریکی کوچ جرگن کلنسمین نے اپنی ٹیم پر سیمی فائنلس میں ارجنٹائن کیلئے بہت فائدہ بخش ثابت ہونے کا الزام عائد کیا کیونکہ امریکی کھلاڑی اس مقابلے میں ایک گول بھی نہیں بناسکے تھے۔ فائنل میں ارجنٹائن کا مقابلہ چلی سے ہوگا۔