کونجوا کو درجہ بندی میں ترقی

لندن۔29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام )کروشیا کی ٹینس اسٹار اینا کونجوا نے ایک درجہ ترقی سے جاپان کی نومی اوساکا کی جگہ47 ویں مقام  پر جگہ بنا لی تاہم ٹاپ 45کھلاڑیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ اینجلیک کیربر اور سرینا ولیمز بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر بدستورفائز ہیں۔ انیکا بیک، جولیا جارجز، یلینا یانکووچ، کیٹرینا سنیاکووا،اینڈریا پیٹکووچ اور وکٹوریا گولوبچ کی بھی ایک درجہ ترقی ہوئی ہے۔

 

اڈوانی کو برونز میڈل
دوحہ ۔29 نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) پندرہ مرتبہ کے عالمی چمپیئن پنکج اڈوانی کو آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں برطانوی کھلاڑی اینڈریو پیگیٹ کے خلاف 2-7 کی شکست برداشت کرنی پڑی ۔ مسابقتی کوارٹر فائنل جوکہ 4 گھنٹے طویل مقابل رہا اُس میں اڈوانی نے سخت جدوجہد کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی تھی لیکن سیمی فانل میں انھیں حریف کھلاڑی نے واپسی کا کوئی موقع نہیں دیا اور اس مقابلے میں شکست کے بعد انھیں برونز میڈل پر  اکتفاء کرنا پڑا ۔