کولکتہ کے خلاف سخت مقابلہ متوقع : جان ابراہم

شیلانگ 15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) نارتھ ایسٹ یونائیٹیڈ فٹبال کلب جس نے اپنے پہلے مقابلہ میں کیرالا بلاسٹرس کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے، اِس کے مشترکہ مالک اور بالی ووڈ اداکار جان ابراہم نے کہا ہے کہ انڈین سوپر لیگ میں اِن کی ٹیم کا اگلا مقابلہ ایٹلیٹیکو ڈی کولکتہ کے خلاف ہے اور یہ مقابلہ اِن کی ٹیم کے لئے آسان نہیں ہوگا کیونکہ کولکتہ میں ٹورنمنٹ کی افتتاحی مقابلہ میں جس طرح ممبئی فٹبال کلب کے خلاف مظاہرہ کیا ہے وہ انتہائی شاندار ہے۔