کولکتہ کو 2 رنز سے شکست

چینائی ۔ /28 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چینائی سوپر کنگس نے آئی پی ایل 8 کے ایک کم اسکور کے حامل مقابلے میں کولکتہ نائیٹ رائیڈرس کو 2 رنز سے ہرادیا ۔ چینائی 134/6 کے جواب میں کولکتہ 132/9 رنز ہی بناسکی ۔ آخری اوور میں کولکتہ کو 17 رنز کی ضرورت تھی اور ریان ٹین دوشٹ (38) نے ایک چھکا اور اس کے بعد چوکے لگائے لیکن 2 رنز سے شکست ہوئی۔