کولکتہ ۔ 27 مئی (سیاست ڈاٹ کام) انڈین پریمیئر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کا پہلا کوالیفائر مقابلہ جوکہ یہاں تاریخی میدان ایڈن گارڈنس میں کھیلا جانا تھا لیکن بارش کی وجہ سے یہ مقابلہ اب 28 مئی جوکہ محفوظ دن مقرر کیا گیا تھا اس دن شام 4 بجے منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شہر میں گذشتہ روز سے بارش کے سلسلہ کی وجہ سے آج پنجاب اور کولکتہ کے درمیان یہ مقابلہ مقررہ شیڈول کے مطابق کھیلا نہیں گیا حالانکہ ایڈن گارڈنس کے کیوریٹر نے امید ظاہر کی تھی کہ اگر بارش دو گھنٹے نہیں ہوئی تو مقابلہ کھیلا جاسکتا ہے لیکن ناقص موسم کے باعث اب ٹورنمنٹ کا پہلا کوالیفائر مقابلہ کولکتہ میں شام 4 بجے کھیلا جائے گا جبکہ ممبئی میں رات 8 بجے ٹورنمنٹ کا پہلا ایلمینٹر مقابلہ میزبان ممبئی انڈینس اور سابق چمپیئن چینائی سوپرکنگس کے درمیان منعقد ہوگا۔
ایشیاء کپ میں کوریا اور ملائیشیا بھی مضبوط : اشرف
لاہور۔27 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان ذیشان اشرف کا کہا ہیکہ ایشیاء کپ ہاکی میں اب پاکستان اور ہندوستان کے بعد کوریا او ر ملائیشیا بھی بہترین ٹیمیں ہیں۔ان کیخلاف کامیابی حاصل اتنا آسان نہیں رہا جتنا ماضی میں تصور کیا جاتا تھا اور رواں برس جنوبی کوریا میں منعقد شدنی ایشین گیمس میں اپنے دفاع کیلئے پاکستان کو سخت محنت کی ضرورت ہے۔