کولکتہ ۔ 18 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : کولکتہ میونسپل کارپوریشن کے اہم ترین انتخابات کے اختتام کے فوری بعد دو سیاسی پارٹیوں کے حامیوں میں تصادم اور تشدد کے دوران ایک سب انسپکٹر پولیس زخمی ہوا ۔ یہاں 62 فیصد رائے دہی ہوئی ہے ۔ اپوزیشن پارٹیوں نے الزام عائد کیا کہ ترنمول کانگریس نے انتخابات میں تشدد اور دہشت پھیلا رکھا تھا جب کہ حکمراں پارٹی نے انتخابات کو پرامن ، آزادانہ اور منصفانہ قرار دیا ۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ سب انسپکٹر پولیس اس وقت زخمی ہوا جب دو پارٹیوں کے حامیوں میں تصادم ہوا ۔۔