کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس کی سن رائیزرس کیخلاف کامیابی

کولکاتہ ۔4 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس نے شاندار بولنگ کے ذریعہ آج سن رائیزرس حیدرآباد کو 35 رنز سے ہرادیا ۔ کولکاتہ نے پہلے بیٹنگ کی اور مڈل آرڈر بری طرح ناکام رہا ۔ ایسے وقت یوسف پٹھان نے شاندار واپسی کرتے ہوئے 19 گیندوں میں 30 رنز بنائے اور مجموعی اسکور کو 167/7 تک پہونچایا ۔ حیدرآباد سن رائیزرس نشانے کا تعاقب کرتے ہوئے اُومیش یادو (2/34) اور براڈ ہاگ (2/17) کی شاندار بولنگ کی بدولت 132/9 ہی بناسکی ۔ اُومیش یادو کو اُن کی شاندار گیندبازی پر ’’مین آف دی میچ‘‘ قرار دیا گیا۔