سوچی۔21 جون(سیاست ڈاٹ کام) پانچ مرتبہ کی چمپئن برازیل فیفا ورلڈ کپ میں اپنی غیر اطمینان بخش آغاز کے بعد کل یہاں کوسٹا ریکا کے خلاف جیت کے ساتھ ناک آؤٹ کا راستہ طے کرنے اترے گی جس کے لئے اسے ہر حال میں کامیابی درکار ہے اور اس بار پھر سب کی نگاہیں سوپر اسٹار نیمر پر مرکوز ہیں۔برازیل کو عالمی کپ میں اپنی سب سے مایوس کن کارکردگی کی برابری سے بچنے کیلئے کوسٹا ریکا کے خلاف جمعہ کو سینٹ پیٹرز برگ اسٹیڈیم میں فتح کی ضرورت ہو گی۔کوسٹا ریکا کو اپنے گروپ ای کے افتتاحی میچ میں سربیا سے 0۔1 سے ہار کھانی پڑی تھی جبکہ برازیل کو سوئٹزرلینڈ نے 1۔1 کے ڈرا پر روک دیا تھا۔پیرس سینٹ جرمین کے اسٹار کھلاڑی اور برازیل کے اسٹار فارورڈ نیمر کو عالمی کپ کے افتتاحی میچ میں ان کی کارکردگی پرکافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔سوئس ٹیم کے خلاف برازیلی ٹیم نے 19 فاؤل بھی کئے جس میں اکیلے 10 فاؤل نیمر کے حصے کے تھے ۔عالمی ریکارڈ قرار کے بعد بارسلونا سے پي ایس جي کا حصہ بنے دنیا کے سب سے مہنگے فٹبالر نیمر کا مظاہرہ میچ میں مایوس کن رہا تھا۔نیمر کو اس کارکردگی کے بعد مطلبی کہا جا رہا ہے اور ان کے پرستار کہہ رہے ہیں کہ وہ ملک نہیں بلکہ خود کے لئے کھیلتے ہیں۔ایسے میں اب سب کی نگاہیں نیمر پر مرکوزہیں جن پر کوسٹا ریکا کے خلاف خود کو ثابت کرنے کا سب سے زیادہ دباؤ ہے ۔برازیلی فٹبالر نیمر پیر میں چوٹ پر قابو پانے کے بعد عالمی کپ ٹیم کا حصہ بنے ہیں اور منگل کو ٹریننگ کے دوران ان کے ٹخنے میں دوبارہ چوٹ لگ گئی تھی تاہم برازیل کے لئے ان کے کھیلنے کی امید ہے ۔اگر برازیل اس میچ میں ہارتی ہے تو یہ مسلسل چوتھا عالمی کپ ہوگا جب اس نے جیت درج نہیں کی ہے ۔وہ اسی کے ساتھ 1974-78میں بدترین عالمی کپ کارکردگی کی برابری کر لے گی اور یقینی ہی پانچ بار کی چمپئن ٹیم اس ریکارڈ کی برابری نہیں کرنا چاہے گی۔دوسری طرف کوسٹا ریکا بھی ہر حال میں تین پوائنٹس حاصل کرنا چاہتی ہے جسے گزشتہ میچ میں شکست کھانی پڑی ہے ۔چار سال پہلے برازیل عالمی کپ میں کوارٹر فائنل تک پہنچی کوسٹا ریکا نے اپنے آخری نو میں سے سات میچ ہارے ہیں اور صرف پانچ گول ہی کر سکی ہے ۔