کوریا میں COP-12 میں کسانوں کی شرکت

حیدرآباد ۔ 9 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : ماہ اکٹوبر میں پونگ چیانگ کوریا میں منعقد ہونے والے سی او پی 12 میں زائد از 50 تا 60 کسان روزگار پر بائیو ڈرائیورسٹی کے اثرات کو ظاہر کرنے کے لیے شرکت کریں گے ۔ کسان کوریا اور سنگاپور میں بائیو ڈائیورسٹی کے متعلق باور کروائیں گے ۔ صدر نشین اے پی اسٹیٹ بائیو ڈائیورسٹی ڈاکٹر آر ہمپیا نے یہ بات بتائی ۔ کوریا کے دورہ کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات بتاتے ہوئے کوریا میں بائیو ڈائیورسٹی کو بہتر بتایا ۔ انہوںنے کہا کہ بائیو ڈائیورسٹی بورڈ کسانوں کو زرعی معلومات کی ضرورت پر اقدامات کا آغاز کیا ہے ۔ بورڈ نے اگری بایئو ڈائیورسٹی کے ظہیر آباد ، میدک ، میں اعلان کی تجویز پیش کی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اے پی اسٹیٹ بائیو ڈائیورسٹی بورڈ اے پی بائیو ڈائیورسٹی بورڈ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہا ہے ۔۔