کوریا میں 12 تا 14 اکٹوبر بائیو ڈائیورسٹی بین الاقوامی کانفرنس

حیدرآباد ۔ 8 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : کوریا میں 12 تا 14 اکٹوبر 2014 ، 12 ویں بائیو ڈائیورسٹی بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوگی ۔ اس کانفرنس کے شرکاء میں قابل ذکر ریاست تلنگانہ کے وزیر جنگلات و ماحولیات جوگو رامنا 12 اکٹوبر کو خطاب کریں گے ۔ مئیر جی ایچ ایم سی ماجد حسین کے علاوہ ایم اے معید خاں رکن بائیو ڈائیورسٹی کمیٹی و دیگر اس کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔ کوریا میں منعقد شدنی اس کانفرنس میں شرکت کے لیے تلنگانہ سے یہ وفد 10 اکٹوبر کو کوریا روانہ ہوگا اور 18 اکٹوبر کو حیدرآباد واپس ہوگا ۔ مزید تفصیلات کیلئے جناب ایم اے معید خاں سے فون نمبر 9849444502 پر ربط کریں ۔۔