کپڑوں کی بہترین سلوائی پر نمائش میں انعامات کا اعلان
کورٹلہ۔/13 مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جناب محمد عبدالغفار سابق چیرمین مجلس بلدیہ کورٹلہ کے تعاون سے محلہ نظام پورہ میں چلائے جارہے ٹیلرنگ کوچنگ سنٹر میں 50سے زائد خواتین و لڑکیاں سلوائی کی تربیت حاصل کررہی ہیں۔ جناب محمد عبدالسلیم فارقی نگرانکار ٹیلرنگ سنٹر محلہ نظام پورہ کورٹلہ نے کہا کہ کورٹلہ کے خواتین و لڑکیوں کو خود مکتفی بنانے کیلئے ادارہ روز نامہ سیاست کے زیر اہتمام محلہ نظام پورہ کورٹلہ میں ٹیلرنگ سنٹر چلایا جارہا ہے ۔ کورٹلہ کے مختلف محلوںسے اس ٹیلرنگ سنٹر میں خواتین و لڑکیاں پابندی کے ساتھ ٹیلرنگ ٹریننگ حاصل کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلرنگ ٹریننگ کی میعاد چھ ماہ رکھی گئی ہے۔ انہوں نے اس ٹیلرنگ سنٹر سے سلوائی کی تربیت حاصل کرنے والی خواہشمند خواتین و لڑکیوںسے اپنے دو عدد فوٹوز، آدھار کارڈ کی زیراکس کے ساتھ نگرانکار ٹیلرنگ سنٹر محلہ نظام پورہ کورٹلہ ، سیل نمبر 1000105791 ، 94403555 پر ربط پیدا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلرنگ کی تربیت کی تکمیل پر ادارہ روز نامہ سیاست کی جانب سے ٹریننگ مکمل کرنے والی خواتین و لڑکیوں کو سرٹیفکیٹ تقسیم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر سلوائی میں تربیت حاصل کرنے والی خواتین و لڑکیوں میں کپڑوں کی سلوائی کی نمائش منعقد کی جائے گی۔ پہلا انعام 1500 دوسرا 1000 روپئے تیسرا 700 روپئے رکھا گیا ہے۔ اوقات 11بجے تا ایک بجے، 2 بجے تا 4 بجے ہوں گے۔