کورٹلہ کو ریونیو ڈیویژن بنانے کا مطالبہ

کورٹلہ 10 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کورٹلہ کو ریونیو ڈیویژن بنانے کا مطالبہ کورٹلہ میں دن بہ دن شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔ کورٹلہ کو ریونیو ڈیویژن بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے بروز پدماشالی یواجنا سنگم ریونیو ڈیویژن سادھنا سمیتی کے زیراہتمام تحصیلدار آفس پہونچ کر ڈپٹی تحصیلدار کورٹلہ جناب رام ریڈی کو میمورنڈم پیش کیا گیا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ریونیو ڈیویژن سادھنا سمیتی کے قائدین نے کہاکہ کورٹلہ کو ریونیو ڈیویژن بنانے کے لئے جو بنیادی سہولتیں چاہئے وہ تمام سہولیات کورٹلہ میں موجود ہیں۔ انھوں نے کہاکہ کورٹلہ ٹاؤن ہر لحاظ سے ریونیو ڈیویژن بنائے جانے کے قابل ہے۔ انھوں نے ریاستی تلنگانہ حکومت سے کورٹلہ کو ریونیو ڈیویژن بنانے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر پدماشالی راجنا سنگم کے قائدین کٹکم ونئے، ایم پردیپ، سریدھر، مہیش، نریش، پریم، کمار سوامی، رودرا سدھاکر، لکشمی نارائنا، ڈیویژن سادھنا سمیتی کے قائدین جناب سی ایچ وشواناتھم، بھاسکر پرساد، گنگادھر ، شنکر، گنیش موجود تھے۔