کورٹلہ ۔ 9۔ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کمشنر مجلس بلدیہ کورٹلہ شریمتی وانی ریڈی نے مجلس بلدیہ کورٹلہ کے وارڈ نمبر 6,11,14,16,21,29 کا دورہ کرتے ہوئے صفائی کی خصوصی مہم شروع کی ۔ مجلس بلدیہ کے صفائی کے عاملہ سے موریوں کی صفائی کرواتے ہوئے بلیچنگ پاوڈر کا چھڑکاؤ کیا ۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئیہ شریمتی وانی ریڈی کمشنر مجلس بلدیہ نے عوام سے کہا کہ پانی کو گرم کر کے پئیں ۔ کنڈیوں ، ٹائر ، کولر میں جمع پانی کو نکال دیں ۔ ہر فرد سے گھریلو اشیاء کو صاف وستھرا رکھنے کو کہا ۔ اس پروگرام میں مختلف وارڈ کونسلروں شریمتی اڈیوکملا ، جنگم بلی وجیا ، نالہ سجتا ، گونڈوجی ، مہیشوری ، اندروی ستیم ، پشپلا روما دیوی ، انچارج سائنٹری انسپکٹر جناب راجیا ، مجلس بلدیہ کورٹلہ کے اسٹاف نے حصہ لیا ۔