کورٹلہ میں صفائی مہم کا آغاز

کورٹلہ۔10اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)شہر کورٹلہ میں وبائی امراض سے مریضوںکی تعداد میں ہونیوالے دن بہ دن اضافہ پر شہر کورٹلہ کو صاف ستھرا رکھتے ہوئے وبائی امراض کے تدارک کیلئے مجلس بلدیہ کورٹلہ میں صفائی مہم شروع کی گئی ۔مجلس بلدیہ کورٹلہ کے وارڈ نمبر 21سے صفائی مہم کا آغاز کیا گیا ۔سرکل انسپکٹر کورٹلہ ٹی مہیش گوڈ، صدر نشین بلدیہ کورٹلہ شیلم وینو گوپال نے موریوں میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکائو کرتے ہوئے صفائی مہم کا آغاز کیا ۔اس مہم میں وارڈ کونسلر اندورع ستیم،سب انسپکٹر آف پولیس کورٹلہ جیش ریڈی،یوتھ تنظیموں کے ممبران کے علاوہ طلباء و طالبات نے حصہ لیا ۔سرکل انسپکٹر نے21 ویں وارڈ کے کونسلر اندوری ستیم کو صفائی مہم کے 21ویں وارڈ سے آغاز پرانہیں مبارکباد دی ۔انہوں نے مجلس بلدیہ کورٹلہ کی جانب سے شروع کردہ اس صفائی مہم میں حصہ لینے اور اپنے اطراف و اکناف میں ماحول کو صاف رکھنے کی اپیل کی ۔جناب شیلم وینو گوپال چیرمین مجلس بلدیہ کورٹلہ نے کہا کہ شہرکورٹلہ کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے مجلس بلدیہ کورٹلہ کی جانب سے جو صاف صفائی مہم شروع کی گئی ہے اس میں تمام وارڈس کا دورہ کرتے ہوئے عوام سے اپنے علاقہ میں صفائی پر توجہ رکھنے کی ترغیب دی جائیگی۔اس موقع پر اندوری ستیم نے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہر کورٹلہ کی عوام اس پرگرام میں حصہ لیتے ہوئے شہر کورٹلہ کو کلین اور گرین بنائے رکھنے میں رول اداکریں۔صاف صفائی رکھنے سے عوام صحتیاب رہینگے۔