کورٹلہ /19 نومبر س( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شہر کوٹرلہ کے وارڈ نمبر 3 سے بس اسٹانڈ تک روڈ تعمیر کرنے کی صدر منڈل انسانی حقوق کمیشن جناب محمد مظفر احمد ، ناگابھوشنم جنرل سکریٹری ، ایم راما کرشنا سکریٹری نے کمشنر بلدیہ کورٹلہ شریمتی وانی ریڈی سے اپیل کی ۔ انسانی حقوق کمیشن کورٹلہ شاخ کے زیر اہتمام بروز پیر کمشنر مجلس بلدیہ کورٹلہ شریمتی وانی ریڈی کو میمورنڈم پیش کیا گیا ۔ آر ٹی سی کمپاونڈ سے چوراستہ تھا وہ راستہ تین سال قبل بند کردیا گیا ۔ جس سے عوام کو کافی مشکلات پیش آرہی ہے ۔ متصل مسجد کو جانے میں دوری ہو رہی ہے ۔ انہوں نے مصلیوں کو درپیش مشکلات کے مدنظر وارڈ نمبر 3 سے بس اسٹانڈ کی تعمیر کرنے کی اپیل کی ۔