کورٹلہ میں بارات کی گاڑی اُلٹ گئی، 7افراد شدید زخمی، ایک کی حالت تشویشناک

کورٹلہ۔/10ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کورٹلہ ٹاؤن میں دل کو دہلادینے والا واقعہ پیش آیا جس میں بہت ہی آرزوؤں و ارمانوں سے اپنے لڑکے کی شادی کے سلسلہ میں ارکان خاندان کے ہمراہ ایچر ویان میں سوار 65افراد جو رودرنگی سے مندامری گاؤں جارہے تھے جبار پٹرول پمپ کورٹلہ کے قریب ویان اُلٹ جانے سے شادی کا گھر ماتم میں تبدیل ہوگیا۔ سوار 65 افراد میں 7افراد شدید زخمی ہوگئے جبکہ دیگر کو معمولی زخم آئے۔ شدید زخمی افراد شریمتی وجیا 40سال ، ٹی وینی لتا، 31سال، سنیتا 32سال، لنگم پلی دیویا 18سال ، تروپتی 40سال کے علاوہ ایک سالہ لڑکا گوپال کرشنا شامل ہے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی جیش ریڈی سب انسپکٹر آف پولیس کورٹلہ نے پولیس جمعیت کے ساتھ مقام واردات پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور زخمیوں کو سرکاری دواخانہ منتقل کیا ۔شریمتی وجیا کو تشویشناک حالت میں دواخانہ سے جگتیال کے سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا۔ جیش ریڈی سب انسپکٹر پولیس کورٹلہ نے کہا کہ پولیس کیس درج کرکے تحقیقات کررہی ہے۔