کورٹلہ 12 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اُردو میڈیم مدارس میں اقراء ہائی اسکول کورٹلہ کے طلباء و طالبات نے شاندار تعلیمی مظاہرہ پیش کیا۔ اقراء ہائی اسکول کے نتائج 86 فیصد، نونہال ہائی اسکول کے نتائج 72 فیصد، کریسنٹ ہائی اسکول کے نتائج 59 فیصد، مدینہ ہائی اسکول کے نتائج 40 فیصد اور اورینٹل کے نتائج 43 فیصد ، ضلع پریشد گرلز ہائی اسکول 55 فیصد، کاغذی پورہ ہائی اسکول 23 فیصد رہا۔ اقراء ہائی اسکول کورٹلہ کے طلباء گلفشاں جبین 9.2 اور محمد عبدالمغنی نے 9.2 فیصد، نونہال ہائی اسکول کی طالبہ صباء شہرین 9.3 فیصد ، اصفیہ کوثر اور 9.0 ، کریسنٹ ہائی اسکول کی طالبہ مالیحہ حرم 8.5 اور مومینہ کوثر 8.2 اورینٹل ہائی اسکول کی طالبہ ثناء آفرین 7.5 اور ثناء کوثر 7.5 ، مدینہ ہائی اسکول کی طالبہ صباء سلطانہ 8.0 اور کرشمہ 7.7 ، ضلع پریشد گرلز اسکول کی طالبہ جویریہ بشیر 7.8 اور عبدالرحمن 7.7 ، کاغذی پورہ ہائی اسکول کے طالب علم سید عبدالغفار8.2 اور محمد عقیل 6.2 نشانات حاصل کئے۔