کوبیر (عادل آباد) 5 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوبیر منڈل کے موضع پارڈی
B آج رکن اسمبلی حلقہ مدھول بی وٹھل ریڈی مستقر جوگی پارڈی گرام پنچایت پہونچ کر کسانوں کو کھیتوں میں فصلوں کے آبی سربراہی کی سہولت کے لئے مفت پنکرس تقسیم کئے۔ اس دوران رکن اسمبلی نے اپنے خطاب میں کسانوں سے کہاکہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے فصلوں کو ہرا بھرا سرسبز و شاداب رکھنے کیلئے اور پانی کم خرچ ہونے کیلئے یہ ڈرپ سسٹم سے فصلوں کو پنکرس کے ذریعہ پانی دینے کا طریقہ بہت زیادہ کارآمد رہا۔ چونکہ برسات ایک مہینہ پہلے جو فصل لگائی جاتی ہے جن میں کپاس، پھلی کی پیداوار کیلئے یہ پنکرس کے ذریعہ پانی دیا جاتا ہے۔ بعدازاں کاشتکاروں نے مٹی کی نکاسی کے تعلق سے گتہ داروں کے شکایت کی کہ مٹی کی نکاسی صحیح طور پر کسانوں کو تقسیم نہیں کی جارہی ہے۔ علاوہ ازیں مستقر پارڈی بی سی سی روڈ کا تعمیری کام تکمیل تک نہیں پہنچا۔ فنڈ نہ رہنے کے سبب گتہ دار فرار ہوگیا جس سے عوام کو کافی دشواریاں پیش آرہی ہیں۔ رکن اسمبلی کو گاؤں کے عوام نے یادداشت پیش کی۔