کوبیر /31 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر کوبیر منڈل میں موسم گرما کے پیش نظر پینے کے پانی کی شدید قلت محسوس کی جارہی ہے ۔ کوبیر گرام پنچایت کی جانب سے روزانہ پینے کا پانی ٹینکرس کے ذریعہ سربراہ کیا جارہا ہے ۔ پانی کا ٹینکر جب آتا ہے تو لوگ بشمول خواتین و بچے کڑی دھوپ میں پانی بھرتے ہوئے دیکھے جارہے ہیں ۔ کوبیر کے اطراف و اکناف کے مواضعات میں بھی شدید گرمی کی لہر کی وجہ لوگ گھروں میں آرام کرنا مناسب سمجھ رہے ہیں ۔ سڑکیں سنسان دکھائی دے رہی ہیں اور کسان بھی دوپہر کے وقت اپنا کھیتی باڑی کا کام چھوڑ کر گھروں پر ہی آرام کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں ۔ کوبیر پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ دوپہر کے اوقات میں گرام ہوائیں چلنے سے لوگ گھر کے باہر نہیں نکل رہے ہیں ۔ مارچ کے مہینہ میں اتنی گرمی ہے تو مئی کے مہینہ میں عوام کا کیا حال ہوگا ۔ یہ سوچ کر لوگ پریشان دکھائی دیتے ہیں ۔ گرمی کای بالخصوص ضعیف اور بچوں پر بہت اثر ہو رہا ہے ۔