کوبیر میں غیرقانونی شراب ضبط

کوبیر(ضلع عادل آباد) ۔ 2 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوبیر سب انسپکٹر ڈی رمیش نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ کوبیر منڈل کے مواضعات کا اچانک دورہ کرتے ہوئے شراب کا کاروبار کرنے والوں کی مکانات کی تنقیح کی۔ اس دوران دوکانات میں شراب برآمد ہونے پر ان کے خلاف کیس درج کرکے شراب ضبط کی گئی جس میں موضع بی پارڈی، موضع ملیگاؤں، موضع چاتا، موضع یلدا شامل ہے اور دیگر دیہاتی علاقے شامل ہیں۔