کوبیر میں علم جلوس کا اختتام

کوبیر ۔ 22 ۔ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر کوبیر منڈل میں ماہ محرم کی آمد پر ہرسال کی طرح حسین صاحب سواری ، نالے حیدر سواری ، مولا علی سواری ، ظہیرالدین سواری ان چاروں سواریوں کو چار گلیوں میں پہنچنے اور پھولوں سے سجاکر بیٹھایا گیا ۔ مستقر کے علاوہ اطراف و اکناف گاوں میں سواریوں بٹھایا گیا ۔ بلالحاظ مذہب و ملت مرد عقیدت سے پھول نچھاور کررہے تھے بعدازاں سات دن مکمل ہونے پرچار سواریوں کا علم برآمد ہوا جس میں مرد حضرات بڑی تعداد میں محلہ جات اور بازار چوک سے گھومتے ہوئے پھر اسی جگہ چار سواری کی واپسی ہوئی اس طرح سے کوبیر منڈل میں چاروں سواری کا علم پرامن طریقہ سے گذرا ۔