کوبیر میں ضمانت اسکیم فیلڈ ورکرس کا دھرنا

کوبیر۔(ضلع عادل آباد) 3مارچ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر کوبیر منڈل کے ( مہاتما گاندھی نیشنل ایمپلائمنٹ گیارنٹی اسکیم
EGS) فیلڈ ورکرس اپنے مطالبہ کی یکسوئی کیلئے کوبیر ایم پی ڈی او آفس کے احاطہ میں احتجاج کرتے ہوئے دو روزہ دھرنا منظم کیا ۔ اس دوران رورل ڈپارٹمنٹ کے فیلڈ ورکرس نے حکومت تلنگانہ کو یادداشت پیش کی کہ 2006ء سے لیکر 2015ء تک بہت کم تنخواہ ماہانہ 5,000/- روپئے پر کام کررہے ہیں ۔ اس مہنگائی کے دور اتنی کم تنخواہ روزممرہ کے اخراجات پر زندگی گزرانا کافی دشوار ہے۔ قدیم (G)-491) کو منسوخ کر کے ( نئے جی او) بناکر‘ اس کے تحت جاریہ سال سے 15,000 روپئے تنخواہ کیا جائے اور (PF – 63%) کریں ۔ علاوہ ازیں حکومت کی جانب سے کروڑوں روپئے فلاحی اسکیمات پر لگایا جارہا ہے لیکن کئی سالوں سے ( ایمپلائمنٹ گیارنٹی اسکیم EGS) رورل ڈپارٹمنٹ میں فیلڈ ورکرس کا کام انجام دینے والوں کو نظرانداز کیا جارہا ہے ۔ بعد ازاں فیلڈ ورلرس نے شریمتی وناجا ایم پی ڈی او کو تحریری یادداشت پیش کرتے ہوئے مسائل کی یکسوئی عمل میں نہ لائی جانے پر احتجاج میں شدت پیدا کیا جائے گا ۔